لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اکتوبر 2018ء) : تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے جذباتی پیشکش کردی۔خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ 6 مہینے کی بجائے 6 ہزار سال لے لو ،تم سے کچھ نہیں ہونا۔مجھے 4 دن دے دو میں تمہیں سارا ملک ٹھیک کردوں گا۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی آجکل سیاست میں خاصے متحرک ہیں اور آجکل سیاسی صورتحال پر گاہے بگاہے اپنا ردعمل دیتے رہتے ہیں۔خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم سے مخاطب ہوں۔عمران خان آپ نے 50 لاکھ گھروں کا سنگ بنیاد تو رکھ دیا ہے مگر ڈیم بنانے کے لیے آپ کے پاس 4 ارب روپے نہیں ہیں۔ ڈیم کے پیسے نہیں گھر کہاں سے بناو گے۔ایسے ہوتی ہے حکومت۔ایسے آئی گی تبدیلی،تم سے ایک لاکھ گھر بھی نہیں بننا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ تم یہ کہتے ہو کہ مجھے 6 ماہ دے دو میں تمہیں گھر بنادوں گا ، میں کہتا ہوں کہ تم 6ماہ نہیں 6 ہزار سال لے لو تم سے کچھ بھی نہیں ہونا۔

میں تمہیں بتاتا ہوں کہ کامیابی کا ایک راستہ ہے کہ اگر سرکار کا کلمہ پڑھا ہے تو انکا راستہ بھی اختیار کرو۔اگر تم ان کا راستہ اختیار کرو گے تو پھر آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لینا پڑے گا۔انہوں نے کہا ٹرمپ کافر ہے لیکن اسکا اپنا نظام وہ اس کے ساتھ چل سکتا ہے مگر یہ نظام مسلمان کے لئے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو کامیاب کرو میں تمہیں تبدیلی لا کر دکھاوں گا۔انہوں نے وزیر اعظم کو جذباتی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 4 دن دے دو میں تمہیں سارا ملک ٹھیک کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں یہ بات ایسے نہیں کر رہا کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ جتنے نالائق لوگ ہیں وہ عمران نے ساتھ لگا لئیے ہیں۔یہ لوگ وہاں سے بھاگ کر یہاں آگئے ہیں ،یہاں سے بھاگیں گے تو آگے چلیں جائیں گے۔





Source link

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar